Pardonpeton!

La vera aspekto de la retejo ne povas por esti korekte rigardata per via retumilo.
Cxef-Gvidanto:
Tariq Umer Ch.
+92-300-6363920
Prezidanto:
Shabbir Ahmad Sial
+92-333-4428539
Gxen. Sekretario:
Hafiz Abdul Qadous
+92-301-7459945


1. Prezidanta Oficejo:-
247/1, Huma Block, Allama Iqbal Town, Lahore, Pakistan


2. Universala Islamisma Esperanto-Asocio (UIEA).
Esperanto Domo, 651-D, Faisal Town, Lahore, Pakistan.
بین الاقوامی زبان ۔۔۔۔۔اسپرانتو


جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بین الاقوامی زبان اسپرانتو دنیا کے تمام ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔اسپرانتو زبان کا کسی ملک،قوم ،مذہب یا کسی خاص نسل سے کوئ تعلق نہ ہے بلکہ یہ مکمل طور پر غیر جانبدار اور مصنوعی زبان ہے۔ جسےسائنسی بنیادو ں پرترتیب دیا گیا ہے جو تلفظ،ذخیرہ الفاظ اورگرائمر کے لحاظ سے انتہائ آسان زبان ہے۔ عالمی زبان اسپرانتو کو 1887ء میں پولینڈ کے ڈاکٹر ایل ایل ضامن ہوف نے ترتیب دیا جبکہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی دوسری بڑی بڑی زبانو ں کی عمر ہزارو ں سال بنتی ہے لیکن اس کے باوجود آج دنیا میں کروڑوں افراد اسپرانتو زبان جانتے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی دس زبانوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔

تمام زبانیں مخصوص علاقوں ،لوگوں اور اقوام تک محدود ہیں جبکہ اسپرانتو زبان جاپان سے لے کرجنوبی امریکہ کے آخری سرےارجنٹائن تک دنیا کے ہر ترقی یافتہ ملک میں درس و تدریس اور دوسرے ذرائع سے پھیل رہی ہے۔آج اسپرانتو دنیا کے بیشتر ممالک مثلاً امریکہ،برطانیہ،کینیڈا,فرانس، جرمنی،روس،اٹلی،جاپان اوردیگر بے شمار ممالک میں بحیثیت مضمون کالجو ں اور یونیورسٹیو ں میں پڑھائ جا رہی ہے۔آج لوگ اسپرانتو کے ذریعے امن،محبت،بھائ چارے اور دوستی کے لیے کام کر رہے ہیں اور مشرق و مغرب میں دوستو ں کی تلاش ،سیر و سیاحت،علوم وفنون کا حصول اور غیر ملکی زبانو ں کا علم سیکھ رہے ہیں۔ نیز آج ساری دنیا میں اسپرانتو کی تنظیمیں ،کلب اور سوسائیٹیاں قائم ہو چکی ہیں جو اسپرانتو کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنے نظریات اور مذاہب کی تبلیغ بھی کر رہی ہیں لہٰذا اب ہمیں بھی چاہیے کہ بحیثیت مسلمان ساری دنیاکو اللہ کا آخری پیغام پہنچانے کی ذمہ داری پوری کریں اور اس عظیم کام کے لیے اسپرانتو ہمارے پاس بہترین ذریعہ ہے۔

پوری دنیا میں اسپرانتو کے فروغ کے لۓ کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم یونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن (UEA) ہے جو یونیسکو کے تحت کام کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ دنیا کے 70سے زائد ممالک کی تنظیمیں منسلک ہیں ۔ پاکستان میں " پاکستان اسپرانتو ایسوسی ایشن " ( پاکیسا) اسپرانتو کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔جس کے بانی پاکستان میں سب سے پہلے اسپرانتودان علامہ مضطر عباسی ہیں جنھوں نے پاکیسا کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں اسپرانتو کی کلاسز کا اہتمام کیا ۔ آج پاکیسا کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں لاہور، جہلم ، اسلام آباد، راوالپنڈی، ملتان ، مری اور کراچی وغیرہ میں اسپرانتو کے علاقائ گروپ اور کلب قائم ہیں جو اسپرانتو کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
منجانب:۔
پاکستان اسپرانتو ایسوسی ایشن (پاکیسا)

PaKEsA, 2023